"اسرائیل اب  تنہائی کی جانب بڑہ رہا ہے۔" صدر رجب طیب ایردوان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 121 ممالک نے اسرائیل کی مخالفت کی ہے، ان 121 ممالک نے ہماراساتھ دیا ہے

2077189
"اسرائیل اب  تنہائی کی جانب بڑہ رہا ہے۔" صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ "اسرائیل اب  تنہائی کی جانب بڑہ رہا ہے۔"

استنبول میں اپنے بیان میں ایردوان نے کہا کہ "اسرائیل سے خیر سگالی کی توقع کرنے سے زیادہ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ دنیا اسرائیل کو کس نظر سے دیکھتی ہے۔"  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 121 ممالک نے اسرائیل کی مخالفت کی ہے، ان 121 ممالک نے ہماراساتھ دیا۔40 ممالک نے  غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا اور 10 ممالک نے اسرائیل کا ساتھ دیا۔ لیکن اب وقت بدل چکا  ہے۔ اسرائیل اب " تنہائی  کی طرف جا رہا ہے۔ اس کی  تنہائی اور بھی بڑھ جائے گی۔"

گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ اپنی فون کال کے حوالے سے صدر ایردوان نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم نے گزشتہ رات جو بائیڈن کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور اس  بات چیت  کے اہم موضوعات F-16 کے معاملے میں ہونے والی پیش رفت تھے۔  اس حوالے سے پیش  رفت پر  بائیڈن  نے  مثبت  ہونے کا کیا ہے اور وہ اس معاملے پر کانگریس کو کوئی بھی تجویز دینے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خاص طورپرسویڈن کے بارے میں ہمارے نقطہ نظر اور ہماری پارلیمنٹ جو فیصلہ کرے گی اس کو اہمیت  دیتے  ہیں۔ ہم بھی سویڈن کے بارے میں ایک ایماندار نہ نقطہ نظر رکھتے ہیں، وہ دہشت گردی کے حوالے سے اپنے نقطہ نظر پر قائم رہیں  بس کافی ہے۔  ویسے بھی یہ بل  پارلیمانی کمیشن سے پاس ہو چکا ہے۔"

بائیڈن سے غزہ کے معاملے پر غور کرنے کا ذکر کرنے والے جناب ِ صدر نے کہا کہ"غزہ کے واقعات میں 18 ہزار سے زائد   بچے، خواتین اور بزرگ  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔  ہم نے کہا ہے کہ  یہ کس حد تک انسانی فعل ہے اور اس معاملے میں امریکہ کو مداخلت کرنی چاہیے،  یعنی آپ کو مداخلت کرنی چاہیے۔"

اگر آپ اس میں مداخلت نہیں کرتے تو یہ انسانی جرم کے زمرے میں آئے گا۔  ہمارے بھی یہاں پر ہاتھ پاوں بندھے پڑے ہیں۔  ہم ہر ممکنہ کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں