ٹی آر ٹی  ورلڈ فورم 2023، اختتام پذیر

فورم کے دوسرے دن، خاندانی اور سماجی خدمات کی  وزیرماہ نور  اوزدیمیر گوکتاس مہمانوں میں شامل تھیں

2074681
ٹی آر ٹی  ورلڈ فورم 2023، اختتام پذیر
trt genel muduru mehmet zahid sobaci.jpg
aile ve sosyal hizmetler bakani mahinur ozdemir goktas.jpg

ٹی آر ٹی  ورلڈ فورم 2023"، جو دنیا میں میڈیا کے شعبے کے سب سے بڑے فورمز میں سے ایک ہےاپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

استنبول میں TRT ورلڈ فورم 2023 میں دنیا بھر سے اہم نام یکجا ہوئے۔

150 سے زائد مقررین نے 2 دن تک بین الاقوامی سلامتی، توانائی اور آب و ہوا، معیشت، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، میڈیا اور پبلک براڈکاسٹنگ اور سیاست جیسے کئی موضوعات پر گفتگو کی۔

اس سال 7ویں بار منعقد ہونے والے اس فورم کا مرکزی موضوع "ایک ساتھ ترقی کرنا: ذمہ داریاں، اقدامات اور حل" تھا۔

فورم کے دوسرے دن، خاندانی اور سماجی خدمات کی  وزیرماہ نور  اوزدیمیر گوکتاس مہمانوں میں شامل تھیں۔

اپنی تقریر میں وزیر گوکتاش  نے غزہ میں اسرائیل کے قتل عام پر ردعمل ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر زور سے اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم ظلم کے خلاف اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے کئی ممالک میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی انتظامیہ کے ظلم کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے مظاہرے دیکھ رہے ہیں ۔

فورم کے دائرہ کار میں کئی سیشنز منعقد ہوئے۔ اجلاس کے دوران غزہ کی حمایت کے پیغامات بھی سامنے آئے۔

TRT ورلڈ فورم 2023 کی اختتامی تقریر ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) کے ڈائیرکٹر جنرل  مہمت سوباجی نےکی۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا کی موجودہ حالت پر فورم میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنا زیادہ ہم کسی بھی مسئلے پر بات کرنے کے لیے اکٹھے ہوں گے جو ہمیں تکلیف پہنچاتا ہے، ہم اس کے بارے میں جتنا زیادہ بات کریں گے، اتنا ہی ہم ان مسائل کے منصفانہ اور انسانی حل کی طرف بڑھیں گے۔

سوباجی  نے اس بات پر زور دیا کہ TRT، ترکیہ کے پبلک براڈکاسٹر کے طور پر، اسے دنیا کو منصفانہ طریقے سے دنیا کو بتانے کے اپنے مشن کے ایک حصے کے طور پر دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے، ہم آپ کو اگلے سال بہت سے TRT ورلڈ فورمز میں دیکھنے کی امید رکھتے ہیں، جہاں غزہ کے بچے محفوظ اور بچے محسوس کریں گے۔

TRT ورلڈ فورم ہر سال کی طرح مسائل پر توجہ اور حل پیش کرتا رہے گا۔



متعللقہ خبریں