ٹی آرٹی ورلڈ فورم میں عالمی ممتاز شخصیات کی اہم تقریریں

فورم میں "ترکیہ صدی وژن: ترکیہ نظام کی تشکیل دینے والا اداکار" کے عنوان سے ایک پینل بھی منعقد ہوا

2074590
ٹی آرٹی ورلڈ فورم میں عالمی ممتاز شخصیات کی اہم تقریریں
kosova vjosa osmani-sadriu trt world forum.jpg
eski iskocya basbakani alex salmond.jpg
filistin'in birlesik krallik elcisi husam zomlot.jpg
burhanettin duran.jpg

ٹرکش ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) کی طرف سے  مستقبل کے فیصلہ سازوں کو یکجا کرنے والا "TRT ورلڈ فورم 2023"استنبول میں جاری ہے۔

"ایک ساتھ ترقی کرنا: ذمہ داریاں، اقدامات اور حل" کے موضوع  پر  منعقدہ فورم میں "اسرائیل کی غزہ جنگ: انسانی بحران اور امن کے امکانات" کے عنوان سے ایک پینل کا انعقاد کیا گیا۔

پینل سے خطاب کرتے ہوئے، فلسطین اقوام متحدہ کے سابق خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق اور قانون کے پروفیسر جان ڈوگارڈ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کے معاملے پر سب کو مایوس کیا اور جنرل اسمبلی اس فیصلے پر  کوئی سفارش نہیں کر سکی۔

یہ بتاتے ہوئے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان کے  اسرائیل فلسطین تنازعہ پر کام کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ڈوگارڈ نے دلیل دی  ہےکہ کریم خان مغربی دنیا کو پریشان نہ کرنے کے لیے فلسطین کے خلاف آئی سی سی کی تحقیقات کر رہے تھے۔

برطانیہ میں فلسطین کے سفیر حسام زوملوت نے بھی کہا کہ دنیا فلسطین کے حوالے سے اس امتحان میں ناکام رہی ہے۔

اسرائیل سے شائع ہونے والے ہاریٹز اخبار کے گیڈون لیوی نے کہا کہ مجھے اسرائیلی ہونے پر اتنی شرمندگی  کبھی محسوس نہیں ہوئی۔

فورم میں "ترکیہ صدی وژن: ترکیہ نظام کی تشکیل دینے والا اداکار" کے عنوان سے ایک پینل بھی منعقد ہوا۔

پینل سے خطاب کرتے ہوئے، سکاٹ لینڈ کے سابق وزیر اعظم الیکس سالمنڈ نے صدر رجب طیب ایردوان کے اس بیان کہ دنیا 5 سے بڑی ہے حالیہ برسوں کے سب سے  عقل مندانہ بیانات میں سے ایک  قرار دیا ہے۔

فاؤنڈیشن فار پولیٹکس، اکنامکس اینڈ سوشل ریسرچ (SETA) کے جنرل کوآرڈینیٹر برہانتین  دوران نے کہا کہ صدر ایردوان کا بیان "دنیا 5 سے بڑی ہے" اصلاحات کا ایک  مطالبہ ہے۔

اس فورم میں "علاقائی لچک: بہتر مستقبل کے لیے بلقان ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا" کے عنوان سے ایک خصوصی سیشن بھی منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کوسوو کے صدر وژوسا عثمانی سدریو نے کہا کہ صدر ایردوان نے خطے کے امن کے لیے اہم کردار ادا کیا اور خطے کے ممالک کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں