دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنا ہماری حکومت کی ذمے داری ہے: ایردوان

صدر نے کہا کہ  ہماری کامیاب حکمت عملی نے  دہشتگردی کی جڑ کو کاٹنا جاری رکھا ہوا ہے، ہماری فوج  فضائی اور بری آپریشنز کے ذریعے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہے

2073770
دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنا ہماری حکومت کی ذمے داری ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  جنوبی ترکیہ اور شمالی شام و عراق میں  دہشتگردی کو پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

 صدر ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد  اپنے بیان میں اس بات کا اظہار کیا ۔

 صدر نے کہا کہ  ہماری کامیاب حکمت عملی نے  دہشتگردی کی جڑ کو کاٹنا جاری رکھا ہوا ہے، ہماری فوج  فضائی اور بری آپریشنز کے ذریعے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہے، ہماری حدود میں  پی کےکے کا خاتمہ  عنقریب ہے،حکومت  چالیس سال سے  قوم پر مسلط اس دہشتگر دی کی لعنت سے نجات دلوانے کا عزم کیے ہوئے ہے ۔

 دہشتگرد تنظیم کو للکارتے ہوئے کہا کہ  ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام و عراق  میں  دہشتگردی کو پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے،ہم جانتے ہیں دہشتگرد تنظیم سنبھلنے کی سر توڑ کوشش کر رہی ہے مگر ہم اس کا صفایا کر کے ہی دم لیں گے۔

 



متعللقہ خبریں