ترکیہ: نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس، وزیر خارجہ فیدان کی دو طرفہ ملاقاتیں

فیدان نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ اور دیگر ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں

2070136
ترکیہ: نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس، وزیر خارجہ فیدان کی دو طرفہ ملاقاتیں

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان، نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہیں اور اجلاس کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ  دو طرفہ ملاقاتیں بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 فیدان نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ، امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن، ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ اور سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بِل اسٹروم کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

مذاکرات میں غزّہ کی تازّہ صورتحال اور سویڈن کے نیٹو رکنیت مرحلے پر بات چیت کی گئی۔



متعللقہ خبریں