اسرائیل کو دنیا کے سامنے اپنے جرائم کا جواب دینا ہوگا:ایردوان

اس بات چیت میں  غزہ پر اسرائیل کے ناجائز حملوں اور ان کے خلاف عالمی برادری کی توقعات  سمیت  انسانی بحران کے حل پر مبنی تجاویز اور مستقل امن کےلیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

2070129
اسرائیل کو دنیا کے سامنے اپنے جرائم کا جواب دینا  ہوگا:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس  کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

 ایوان صدر کے مطابق، اس بات چیت میں  غزہ پر اسرائیل کے ناجائز حملوں اور ان کے خلاف عالمی برادری کی توقعات  سمیت  انسانی بحران کے حل پر مبنی تجاویز اور مستقل امن کےلیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

علاوہ ازیں صدر ایردوان نے  بات چیت میں اس بات پر بھی زور دیا کہ  اسرائیل  دنیا کے سامنے عالمی قوانین،جنگی حقوق،انسانی حقوق کی  دھجیاں اڑا رہا ہے جس کا اسے جواب دینے کی ضرورت ہوگی ۔

 



متعللقہ خبریں