ترکیہ: ایردوان۔ سانچز ملاقات

ترکیہ، پائیدار امن کی ضمانت اور ثالثی سمیت ہر طرح کی ذمہ داری قبول کرنے اور علاقے میں قیامِ امن کی خاطر اسپین کے ساتھ مل کر کام کرنے  پر تیار ہے: ایردوان

2069564
ترکیہ: ایردوان۔ سانچز ملاقات

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اسپین کے صدر پیدرو سانچز کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات  کی ہے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں، غزّہ میں انسانی امداد کی بلا تعطل رسائی کے لئے ضروری اقدامات اور پائیدار فائر بندی کی کوششوں پر بات چیت کی گئی ہے۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے، فلسطینیوں پر ناجائز اسرائیلی حملوں کے مقابل اسپین حکومت کے اختیار کردہ موقف اور فلسطین کو تسلیم کرنے سے متعلق جاری کردہ بیانات کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ، علاقے میں پائیدار امن کی ضمانت اور ثالثی سمیت ہر طرح کی ذمہ داری قبول کرنے اور علاقے میں قیامِ امن کی خاطر اسپین کے ساتھ مل کر کام کرنے  پر تیار ہے۔



متعللقہ خبریں