ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان بیلجیئم کے دورے پر

وزیر خارجہ خاقان فیدان، نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں: ترکیہ وزارت خارجہ

2069598
ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان بیلجیئم کے دورے پر

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان 28 تا 29 نومبر کو متوقع نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کا دورہ کریں گے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ اجلاس ایک ایسے دور میں ہو رہا ہے کہ جب  یوکرین میں جنگ جاری ہے اور غزّہ میں انسانی المیے  کا دور دورہ ہے۔ اجلاس کے دوران، درپیش حالات میں یورپ۔اٹلانٹک علاقے کی، سلامتی  کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں بالقان کے حالات پر بات چیت اور وزرائے خارجہ کی سطح پر پہلے نیٹو۔یوکرین کونسل اجلاس کی تیاریوں پر غور  بھی متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں