ترکیہ: صدر ایردوان الجزائر کے دورے پر

صدر رجب طیب ایردوان، الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی دعوت پر آج، الجزائر کے سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں: ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات

2066731
ترکیہ: صدر ایردوان الجزائر کے دورے پر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی دعوت پر آج، الجزائر کے سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں۔

الجزائر میں اپنی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان ، ترکیہ اور الجزائر کے درمیان قائم، اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے دوسرے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس،  دونوں صدور اور متعلقہ وزراء کے شرکت سے، دارالحکومت الجزائر میں منعقد ہو گا۔

اجلاس کے دائرہ کار میں متوقع مذاکرات میں ترکیہ۔الجزائر تعلقات کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا جائے گا اور باہمی تعاون میں مزید اضافے کے لئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ غزّہ اور مقبوضہ فلسطینی زمین پر جاری اسرائیلی حملوں اور علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تعاون کونسل  اجلاس کی مناسبت سے ترکیہ۔الجزائر تعلقات  کی بنیادوں کو مزید مستحکم کرنے کے لئے متعدد سمجھوتے بھی طے کئے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں