اسرائیل پر دباو ڈالنا ہے تو علاقائی ممالک کو یک آواز ہونا پڑے گا: خاقان فیدان

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ  اسرائیل پر دباو ڈالنے کے لیے  علاقائی ممالک  کو یک آواز ہونا پڑے گا،اس مسئلے کا واحد حل سن 1967 میں متعین کردہ حدود پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست ہے

2066457
اسرائیل پر دباو ڈالنا ہے تو علاقائی ممالک کو یک آواز ہونا پڑے گا: خاقان فیدان

 وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہےکہ یہاں  اہم بات یہ ہے کہ اسرائیل پر دباو کے لیے  علاقائی ممالک  کو یک آواز ہونا پڑے گا۔

 وزیر خارجہ نے  ترک پارلیمان کے  منصوبہ بندی و بجٹ کمیشن سے خطاب کے دوران  کہا کہ اب تک بارہ ہزار  فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں،مساجد کی شہادت ہمیں کسی طور قبول نہیں ہے،خطے میں مستقل امن کے لیے کوششیں  ہمیں مل کر کرنا ہوگی،میرا ماننا ہے کہ  اسرائیل پر دباو ڈالنے کے لیے  علاقائی ممالک  کو یک آواز ہونا پڑے گا،اس مسئلے کا واحد حل سن 1967 میں متعین کردہ حدود پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست ہے ۔

خاقان فیدان نے بتایا کہ  حملوں کے بعد سے اب  تک ترکیہ نے گیارہ امدادی طیارے مصر روانہ کیے ہیں ،170 ترک شہریوں کوگزہ سے نکال لیا گیا ہے جبکہ 983 شہریوں کے انخلا کےلیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

 



متعللقہ خبریں