فلسطینی کینسر مریضوں اور بچوں کو ترکیہ لایا جائے گا: وزیرصحت

ترک وزیر صحت نے  کہا کہ غزہ کے بچوں  اور کینسر مریضوں کو پہلے مصر اور پھر وہاں سے بذریعہ ایمبولینس طیاروں کے ترکیہ لایا جائے گا

2064826
فلسطینی کینسر مریضوں اور بچوں کو ترکیہ لایا جائے گا: وزیرصحت

 ترک وزیر صحت فخر الدین قوجہ غزہ کےلیے روانہ کردہ  طبی امداد اور سرطان کے شکار فلسطینیوں کو ترکیہ لانے کےلیے قاہرہ  پہنچ گئے  ہیں۔

 وزیر صحت  کا قاہرہ کے ہوائی اڈے  پر مصری ہم منصب خالد عبدالغفار اور ہمارہی وفد نے خیر مقدم کیا ۔

 دونوں وزرا نے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ۔

 ترک وزیر صحت نے  کہا کہ غزہ کے بچوں  اور کینسر مریضوں کو پہلے مصر اور پھر وہاں سے بذریعہ ایمبولینس طیاروں کے ترکیہ لایا جائے گا۔

 وزیر صحت اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ ناصر کینسر انسٹیٹیوٹ ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کریں گے۔

گزشتہ ہفتے فخر الدین قوجہ نے اسرائیلی وزیر صحت موشی اربیل اور مصری ہم منصب خالد عبدالغفار سے غزہ کے مریضوں کی رفح سرحدی چوکی پر منتقلی سے متعلق رابطہ کیا تھا۔

 ترکیہ نے اب تک دس طیاروں کے ذریعے  230 ٹن انسانی امداد مصر پہنچائی ہے جبکہ ترک طبی عملہ بھی وہاں پہنچ چکا ہے۔

  

 



متعللقہ خبریں