ترکیہ سے غزہ کو فیلڈ اسپتال اور ایمبولنسوں کی امداد
غزہ کے لیے ازمیر سے رخت سفر باندھنے والا امدادی بحری جہاز مصر کی العریش بندرگاہ پر پہنچا
2063900
![ترکیہ سے غزہ کو فیلڈ اسپتال اور ایمبولنسوں کی امداد](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/a936/e941/4dfc/6551ef78efc47.jpg?time=1719341400)
ترکیہ نے غزہ کو مدد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
غزہ کے لیے ازمیر سے رخت سفر باندھنے والا امدادی بحری جہاز مصر کی العریش بندرگاہ پر پہنچا۔
جہاز پر آپریشن تھیٹر اور انتہائی نگہداشت کے یونٹ، سخت موسمی حالات کے خلاف قوت مدافعت کا حامل فیلڈ اسپتال بھی موجود ہے۔
انفلٹیبل فیلڈ ہسپتال اور یہاں پر استعمال کی جانے والی طبی ادویات اور استعمال کی اشیاء بھی بھیجی گئیں۔
ہر متعلقہ سامان سے لیس20 ایمبولنس اور جنریٹرز بھی اس سامان میں شامل ہیں۔
وزیر صحت فخرالدین قوجا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مصری بندرگاہ پر پہنچنے والے جہاز کی تصویر شیئر کی۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ امداد مصر کے ساتھ مشترکہ تعاون کے ذریعے غزہ کے مکینوں تک پہنچائی جائے گی۔