امریکہ کا ترکیہ سے متعلق بیان جاری

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے صدر رجب طیب ایردوان کے اس بیان کے بعد کہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے

2058096
امریکہ کا ترکیہ سے متعلق بیان جاری

امریکہ نے کہا ہے کہ  ترکیہ ایک "قابل قدر" نیٹو اتحادی ہے اور کہا کہ وہ اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے انقرہ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے صدر رجب طیب ایردوان کے اس بیان کے بعد کہ حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہے، ترکیہ کو نیٹو سے نکالے جانے کے مطالبات  سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر ہمارے اختلافات کے باوجود، میں کہہ سکتا ہوں کہ ترکیہ نیٹو کا ایک قابل قدر اتحادی  ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے انقرہ کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، ملر نے یہ بھی یاد دلایا کہ سویڈن کا نیٹو الحاق پروٹوکول کو منظوری کے لیے  ترکیہ  کی قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔

ملر نے کہا، "ہم نیٹو کو مضبوط کرنے کے لیےترکیہ کے ساتھ کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس میں سویڈن کے نیٹو کے ساتھ الحاق پر تیزی سے عمل درآمد بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  زیر بحث تنازعہ ترک انتظامیہ کے ساتھ ان کا پہلا اختلاف نہیں  ہے لیکن وہ اب بھی ترکیہ کو  نیٹو کے  اتحادی ملک   کے طور پر دیکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں