ہم جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں: صدر ایردوان

ایردوان نےان خیالات  کا اظہار  استنبول میں " جرمن یونیورسٹی کے 10ویں سال کی تقریبات اور مرکزی لائبریری کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ہے

2057915
ہم جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ اپنے دوست اور اتحادی جرمنی کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، فوجی، ثقافتی اور انسانی جہتوں پر مشتمل تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

ایردوان نےان خیالات  کا اظہار  استنبول میں " جرمن یونیورسٹی کے 10ویں سال کی تقریبات اور مرکزی لائبریری کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ہے۔

اپنے پیغام میں ایردوان نے جرمنی کے ساتھ دوستی  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دوست اور اتحادی جرمنی کے ساتھ  اپنے سیاسی، اقتصادی، فوجی، ثقافتی اور انسانی ہمدردی کی جہتوں پر   مشتمل تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔  ترکیہ میں آباد جرمن شہریوں اور "ہمارے تجارتی تعلقات ہمارے درمیان دوستی کے سب سے واضح اشارے ہیں۔ میں پورے دل سے یقین کرتا ہوں کہ ترکیہ اور جرمنی کے درمیان دوستانہ تعلقات، جو تاریخ میں ہمیشہ رابطے، تعاون اور یکجہتی میں رہے ہیں، اب سے مزید مضبوط ہو جائیں گے۔



متعللقہ خبریں