ترکیہ سے غزہ کو شعبہ صحت کے حوالے سے امدادی ترسیل کا سلسلہ جاری
ہم غزہ کے زخمیوں کے لیے ترکیہ کے امداد ی حصے کے طور پر خطے میں دو فیلڈ اسپتال قائم کریں گے
وزارت قومی دفاع نے اطلاع دی ہے کہ ترک فضائیہ کے مزید دو طیارے غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر مصر بھیجے گئے ہیں۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ"ہم غزہ کے لیے تیار کردہ امدادی سامان مصر کو پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس ضمن میں کل دو بار پروازیں چلائی جانے کے بعد، ہماری فضائیہ کے مزید دو طیارے انقرہ سےآج صبح مصر کے لیے امدادی سامان پہنچانے کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔"
دریں اثنا، غزہ میں امداد کے لیے جانے والے ڈاکٹروں اور عملے کے اہلکاروں میں شامل وزارت صحت خارجہ تعلقات و یورپی یونین کے ڈائریکٹر جنرل سلامی کلچ نے بتایا کہ ہم غزہ کے زخمیوں کے لیے ترکیہ کے امداد ی حصے کے طور پر خطے میں دو فیلڈ اسپتال قائم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت، دیگر بین الاقوامی تنظیموں اور دیگر ممالک کے مطالبات ابھی تک پورے نہیں ہوئے لہذا محض ترکیہ کی ٹیمیں ہی خطے میں امداد پہنچا رہی ہیں۔