غزہ ہلال احمر کو4 لاکھ لیٹر ایندھن فراہم کرنے میں مدد دیں گے: ترک ہلال احمر

ترک ہلال احمر فلسطینی ہلال احمر کو 400 ہزار لیٹر ایندھن فراہم کرنے میں مدد کرے گا جو غزہ میں ہسپتالوں اور ایمبولینسوں کی ایک ماہ تک بجلی کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے

2054137
غزہ ہلال احمر کو4 لاکھ لیٹر ایندھن فراہم کرنے میں مدد دیں گے: ترک ہلال احمر

ترک ہلال احمر فلسطینی ہلال احمر کو 400 ہزار لیٹر ایندھن فراہم کرنے میں مدد کرے گا جو غزہ میں ہسپتالوں اور ایمبولینسوں کی ایک ماہ تک بجلی کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے۔

ترک ہلال احمر کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی امداد کی فراہمی کا مشن   پورا ہونے جا رہا ہے کیونکہ غزہ شہر کی ناکہ بندی اور 2 ہفتوں سے بجلی کی بندش  تھی

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین ہلال احمر کو امداد کی فوری  ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مدد فراہم کی گئی تھی  جبکہ ترک ہلال احمر ہسپتالوں اور ایمبولینسوں کی ایندھن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 400 ہزار لیٹر ایندھن کی مدد فراہم کرے گا، جو ترجیحی ضروریات کی فہرست میں شامل ہیں۔ غزہ کے اسپتالوں کی 30 دن کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے  چھ لاکھ امریکی ڈالرز کی امداد فلسطینی ہلال احمر کو 400 ہزار لیٹر فیول آئل لینے کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔فلسطین کو ایندھن کی  ترسیل ہلال احمر مختلف ذرائع سے فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔

ایندھن کی امداد کے علاوہ، ترک ہلال احمر غزہ کی دیگر انسانی ضروریات کے لیے بھی مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مصر کو بھیجے گئے امدادی سامان کے 3 طیاروں کے علاوہ، ہلال احمر چوتھے طیارے کے لیے سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے جو مکمل طور پر طبی سامان لے کر جائے گااس کے علاوہ، مصر میں ترک ہلال احمر ٹیم مصری ہلال احمر کے ساتھ ہم آہنگی اور غزہ کو امدادبھیجنے کے لیے   سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں