ہم غزہ کے زخمیوں کو حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، ترک وزیر صحت

وزارت نے غزہ کو صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے کارروائیاں کی  ہیں اور اس تناظر میں صحت کی بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بات چیت جاری ہے

2052474
ہم غزہ کے زخمیوں کو حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، ترک وزیر صحت

وزیر صحت فخرالدین قوجا  نے بتایا ہے کہ ترکیہ علاقے میں ہسپتال بھیجنے اور غزہ میں یا رفح کی چوکی  کے قریب مقامات پر فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔

سوشل میڈیا پیج پر اپنے بیان میں قوجا نے کہا کہ وزارت نے غزہ کو صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے کارروائیاں کی  ہیں اور اس تناظر میں صحت کی بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ انہوں نے غزہ کے الاہلی بیپٹسٹ ہسپتال پر غیر انسانی حملے کے بعد عالمی ادارہ صحت کےمنتظمینِ اعلیٰ سمیت کئی بین الاقوامی  مخاطبین کے ساتھ  ٹیلی فون ڈپلومیسی کی، قوجا نے کہا  ان کی بات چیت کا بنیادی موضوع   "انسانی صحت کی خدمت کرنے والے اداروں پر کسی بھی صورت حال اور کسی بھی وجہ سے حملہ ناقابلِ قبول ہے"، تھا۔

ترک وزیر نے  بتایا کہ"ترکیہ کے طور پر، ہم علاقے میں ہسپتال بھیجنے یا غزہ میں فیلڈ ہسپتال یا رفح سرحدی چوکی  کے قریب پوائنٹس قائم کرنے، ان کے ذریعے اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔"

ڈبلیو ایچ او کے یورپ کے ریجنل ڈائریکٹر ہنس کلوگ کے ساتھ  بات چیت میں انہوں نے صحت کی خدمات میں خطے کی مدد کرنا فوری اور ضروری ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ "اگر ڈبلیو ایچ او اس کام کا فیصلہ کرتا ہے تو ہم اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔"

قوجا نے اس بات پر زور دیا کہ تمام قسم کی سفارتی مشکلات کے باوجود ترکیہ ہمیشہ بچوں، بچوں، بوڑھوں اور معصوم لوگوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔



متعللقہ خبریں