میں تمام انسانیت کو غزہ میں ہونے والے اس ظلم و ستم کو روکنے کی دعوت دیتا ہوں: صدر ایردوان

صدر ایردوان نےاسرائیل کے خونریز   حملے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  میں خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں پر مشتمل ہسپتال کو نشانہ بنانا بنیادی انسانی اقدار سے عاری اسرائیل کے حملوں کی تازہ ترین مثال ہے

2052257
میں تمام انسانیت کو غزہ میں  ہونے والے اس ظلم و ستم کو روکنے کی دعوت  دیتا ہوں: صدر ایردوان

رجب طیب ایردوان نے غزہ میں  ال اہلِ بپتست  ہسپتال پر اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی  بمباری کے حوالے سے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ میں تمام انسانیت کو اس بربریت اور ظلم و ستم جس کی  تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے   کو روکنے کی اپیل کرتا ہوں۔

صدر ایردوان نےاسرائیل کے خونریز   حملے کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  میں خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں پر مشتمل ہسپتال کو نشانہ بنانا بنیادی انسانی اقدار سے عاری اسرائیل کے حملوں کی تازہ ترین مثال ہے۔ میں تمام انسانیت کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ غزہ میں ہونے والی اس بربریت کو روکنے کے لیے اقدام کریں، جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق ال اہلِ بپتست  ہسپتال  پر اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 500 افراد ہلاک   ہوگئے ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی  بمباری  سے  500 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق   جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے، اور خواتین شامل ہیں۔

فلسطین کے  صدر محمود عباس نے اس  واقعے کے بعد 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں