صدر ایردوان کا ایران کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

دونوں رہنماوں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع، خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے حل کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے

2051557
صدر ایردوان کا ایران کے صدر سے  ٹیلی فونک رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔

ٹیلی فونک  رابطے کے دوران ایوان صدر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ  دونوں رہنماوں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع، خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس کے حل کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ٹیلی فونک  رابطے کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ تنازعات کا جلد از جلد خاتمہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے ضروری ہے، ترکیہ غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے جن سے کشیدگی بڑھے، اور یہ کہ مثبت اقدامات۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین مسئلہ کا باہمی طور پر حل نکالا جانا چاہیے ۔

حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل پر " طوفانِ اقصیٰ  " کے نام سے بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں  اور  غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے ہیں  اور  مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں داخل ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی تلواروں کا آپریشن شروع کیا ہے۔

 

بڑھتی ہوئی کشیدگی میں دونوں طرف سے ہزاروں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں