ترکیہ: فیدان۔یی ملاقات، غزّہ کی صورتحال پر بات چیت

مذاکرات میں اسرائیل اور فلسطین  کے حالات اور اسرائیل کے غزّہ پر حملے سے متعلق بات چیت کی گئی ہے

2051072
ترکیہ: فیدان۔یی ملاقات، غزّہ کی صورتحال پر بات چیت

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں اسرائیل اور فلسطین  کے حالات اور اسرائیل کے غزّہ پر حملے سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے عسکری وِنگ القاسم بریگیڈ نے 7 اکتوبر کو 'اقصیٰ طوفان' کے نام سے اسرائیل کے خلاف وسیع پیمانےپر حملہ شروع کرنے کا اعلان   کیا تھا۔ غزّہ سے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ فائر کئے گئے اور مسلح گروپ علاقے کے آبادیاتی  مقامات میں داخل ہو گئے تھے۔

اسرائیل کی فوج نے بھی جنگی طیاروں کے ساتھ غزّہ کی پٹّی کے خلاف ' فولادی تلوار' کے نام سے آپریشن شروع کر دیا تھا۔

بڑھتی ہوئی کشیدگی  کے ساتھ دونوں طرف  سے سینکڑوں اموات واقع ہو چکی ہیں۔



متعللقہ خبریں