مذہبی رواداری سب کے لیے ضروری ہے: آلتون

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انگریزی میں اپنی پوسٹ میں،آلتون نے کہا کہ ایک بار پھر ایک تاریخی لمحے کا مشاہدہ کیا گیا جب صدر رجب طیب ایردوان نے کل استنبول میں مور ایفریم سریاک قدیم آرتھوڈوکس چرچ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی

2048395
مذہبی رواداری  سب کے لیے ضروری ہے: آلتون

صدر کے اطلاعاتی امور  کے ڈائریکٹر  فخر الدین  آلتون  نے کہا کہ آج دنیا کو پہلے سے زیادہ رواداری اور باہمی افہام و تفہیم کی ضرورت ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انگریزی میں اپنی پوسٹ میں،آلتون نے کہا کہ ایک بار پھر ایک تاریخی لمحے کا مشاہدہ کیا گیا جب صدر رجب طیب ایردوان نے کل استنبول میں مور ایفریم سریاک قدیم آرتھوڈوکس چرچ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جو کہ جمہوریہ ترکیہ کی  تاریخ میں تعمیر کیا گیا پہلا آرمینی چرچ ہے۔

آلتون نے اس بات پر زور دیا کہ صدر ایردوان ہمیشہ تمام شہریوں کی مذہبی آزادیوں کا دفاع کرتے ہیں اور گرجا گھروں کی تزئین و آرائش کے کاموں میں قانونی اور انتظامی رکاوٹوں کو دور کرنے کو یقینی بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح، مذہبی اقلیتیں اپنی عبادت گاہوں کو دوبارہ بنانے اور بحال کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

آلتون نے  کہا  کہ انہوں نے رمضان کے مہینے میں مختلف مذاہب کے نمائندوں سے ملاقات کرنا ایک روایت بنا لیا ہے۔

"یہ تمام کوششیں ہمارے تمام شہریوں کے مذہبی حقوق اور آزادیوں پر ہمارے گہرے یقین کے مطابق کی گئی ہیں۔ یہ مذہبی رواداری اور باہمی احترام کے لیے ہمارے عزم کا بھی مظہر ہیں۔

آلتون نے کہا کہ آج دنیا کو مزید رواداری اور باہمی افہام و تفہیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان کی قیادت میں، ترکیہ  ہمیشہ مذاہب کے درمیان تصادم کو ہوا دینے کی کسی بھی سیاسی کوشش کے خلاف رہے گا۔



متعللقہ خبریں