افغانستان میں زلزلہ،ترک طیارہ امدادی سامان لے کر روانہ ہوگیا

بتایا گیا کہ افغانستان کے لیے امدادی  سامان کی روانگی جاری ہے جس کے لیے ترک ادارہ برائے انسداد آفات  و ہنگامی حالات کے توسط سےہماری فضائیہ کا ایک طیارہ سامان لے کر روانہ ہو چکا ہے

2048235
افغانستان میں زلزلہ،ترک طیارہ امدادی سامان لے کر روانہ ہوگیا

 ترکیہ نے افغانستان کے لیے امدادی ہاتھ بڑھایا ہے۔

 ترک امور دفاع نے افغانستان میں آنے والے زلزلے سے متاثر ہونے والوں کےلیے امدادی سامان بھجوایا ہے۔

وزارت نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ افغانستان کے لیے امدادی  سامان کی روانگی جاری ہے جس کے لیے ترک ادارہ برائے انسداد آفات  و ہنگامی حالات کے توسط سےہماری فضائیہ کا ایک طیارہ سامان لے کر روانہ ہو چکا ہے۔

 گزشتہ ہفتے کے روز افغانستان میں آنے والے زلزلے سے اب تک 2445 افراد ہلاک اور تقریبا اتنے ہی زخمی ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں