ترک مسلح افواج کی شمالی عراق میں فوجی آپریشن جاری

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے زیر استعمال غاروں، بنکروں، پناہ گاہوں اور گوداموں پر مشتمل کل 16 اہداف کو فضائی کارروائیوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا

2045934
ترک مسلح افواج کی شمالی عراق میں  فوجی آپریشن جاری

شمالی عراق میں کی گئی فضائی کارروائی میں ذمہ دار دہشت گردوں سمیت 16 اہداف کو تباہ اور متعدد دہشت گردوں کو غیر فعال  کر دیا گیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کے بیان کے مطابق، عراق کے شمال سے ترکیہ کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کو ختم کرنے کے لیے PKK/KCK اور دیگر دہشت گرد عناصر کو غیر فعال  کرنے  اور سرحدی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، پیدا ہونے والے اپنے دفاع کےلیے حاصل کردہ حقوق سے استفادہ کرتے  ہوئے  اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت عراق کے شمال میں میٹینا، گارا،حقوقر ، قندیل اور آسوس کے علاقوں میں آپریشن کیا گیا ہے۔

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے زیر استعمال غاروں، بنکروں، پناہ گاہوں اور گوداموں پر مشتمل کل 16 اہداف کو فضائی کارروائیوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔

کارروائیوں میں ملکی اور قومی گولہ بارود کی زیادہ سے زیادہ مقدار استعمال کر کے بہت سے دہشت گردوں کو غیر فعال  کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ترک مسلح افواج  ماضی کی طرح ہمارے ملک اور قوم کی بقا اور سلامتی کے لیے عزم اور حوصلے کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔

بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران معصوم شہریوں، دوست عناصر، تاریخی اور ثقافتی اثاثوں اور ماحول کو نقصان سے بچانے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی  ہیں۔



متعللقہ خبریں