امریکہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کے خلاف ترکیہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے: میتھیو ملر

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس ریلیز میں اس بات کا اعادہ کیا کہ PKK کو امریکہ ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے

2045407
امریکہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کے خلاف ترکیہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے: میتھیو ملر

امریکہ نے کہا کہ وہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف جنگ میں نیٹو کے اتحادی ترکی اور ترک عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس ریلیز میں اس بات کا اعادہ کیا کہ PKK کو امریکہ ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے پیچھے PKK دہشت گرد تنظیم کا ہاتھ ہے

ملر نے  ایک صحافی کے ترکیہ میں PKK اور اس کی شامی شاخ YPG کی امریکی حمایت کے خلاف کافی عرصے سے غصہ پایا جاتا ہےجبکہ امریکہ اپنے نیٹو اتحادی ترکیہ کی طرف سے ایک دہشت گرد گروپ کے طور پر بیان کردہ ادارے کے ساتھ اپنے تعلقات کو کیسے جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہےکا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم پی کے کے کے خلاف جنگ میں ترکیہ اور ترک عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں  اور ترکیہ کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

ملر نے کہا کہ  امریکہ ترکیہ کے دارالحکومت میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی "سختی سے مذمت" کرتا ہے اور زخمیوں کی "جلد صحت یابی" کی دعا کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں