صدر ایردوان کا ایلون مسک کو پیغام

"ہمیں اگلے سال آپ کو دنیا کے سب سے بڑے ہوا بازی، خلائی اور ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنو فیسٹ میں دیکھ کر بہت خوشی ہوگی۔ " صدر ایردوان

2044378
صدر ایردوان کا ایلون مسک کو پیغام
elon musk teknofest.jpg
erdogan.jpg

صدر رجب طیب ایردوان نے، اگلے سال ٹیکنو فیسٹ میں شرکت کرنے کا اعلان کرنے والے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک سے کہا ہے:"ہمیں اگلے سال آپ کو دنیا کے سب سے بڑے ہوا بازی، خلائی اور ٹیکنالوجی فیسٹیول ٹیکنو فیسٹ میں دیکھ کر بہت خوشی ہوگی۔ "

صدر ایردوان نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں ایلون مسک کی ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:

"محترم ایلون مسک۔ ہمیں اگلے سال دنیا کے سب سے بڑے ہوا بازی، خلائی اور ٹیکنالوجی کے میلے TEKNOFEST میں آپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہو گی۔ مجھے یقین ہے کہ ہم نفع۔نفع کے نظریے  کے ساتھ اپنے تعاون کے ذریعے بہت سے شعبوں میں اپنے ملک اور انسانیت کے لیے عظیم خدمات اداکریں گے۔  قلیل مدت کے اندر ملاقات کا   منتظر ..."

مسک نے  اپنی پوسٹ میں صدر ایردوان کا ٹیکنو فیسٹ  میں مدعو کرنے  پر شکریہ ادا کیا اور کہا، "میں اگلے سال بذات خود  ٹیکنو فیسٹ میں شرکت کرنے اور ترکیہ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات کرنے کا منتظر ہوں۔"



متعللقہ خبریں