نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کا شمالی عراق میں آپریشن

اطلاع کے مطابق   دہشت گرد اوزترک نے جنوری میں فرانس سے تنظیم کے دیہی عملے میں شمولیت اختیار کی اور مسلح سرگرمیاں کرنا شروع کیں اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے تربیت حاصل کی

2042864
نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کا شمالی عراق میں آپریشن

نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) نے عراق کے سلیمانیہ دیہی علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے  بریکس ویدن کوڈ نام سے مشہور دہشت گرد  مظلوم اوزترک کو غیر فعال   کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  PKK/KCK کے رکن مظلوم اوزترکجس کا تعاقب ترکیہ کی خفیہ ایجنسی  MİT کر رہی تھی، اگست 2022 میں ترکیہ سے یورپ گیا تھا  اور جہاں اس نے یورپی  جمہوری کردستان سوسائٹی کانگریس (KCDK-E) کی اپیل پر بہت سی  کاروائیوں میں حصہ لیا تھا۔

اطلاع کے مطابق   دہشت گرد اوزترک نے جنوری میں فرانس سے تنظیم کے دیہی عملے میں شمولیت اختیار کی اور مسلح سرگرمیاں کرنا شروع کیں اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے تربیت حاصل کی۔

دہشت گرد اوزترک ، جو عراق کے سلیمانیہ دیہی علاقوں میں  مموجود تھا  کو   MİT کے آپریشن کے   ذریعے غیر فعال کردیا گیا۔



متعللقہ خبریں