ترکیہ آذربائیجان کی دل و جان سے حمایت کرتا ہے:ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجانی ہم منصب الہام علی ایف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں آذربائیجانی فوج  کے قارا باغ میں آرمینی مسلح جتھوں  کے خلاف انسداد دہشتگردی آپریشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا

2040347
ترکیہ آذربائیجان کی دل و جان سے حمایت کرتا ہے:ایردوان

  صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجانی ہم منصب الہام علی ایف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں آذربائیجانی فوج  کے قارا باغ میں آرمینی مسلح جتھوں  کے خلاف انسداد دہشتگردی آپریشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر ایردوان نے  علی ایف سے ایک بار پھر کہا کہ ترکیہ آذربائیجان کی دل و جان سے حمایت کرتا ہے۔

 دونوں صدور نے  اس کے علاوہ دیگر علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔



متعللقہ خبریں