صدر رجب طیب ایردوان کی نیو یورک میں عالمی رہنماوں سے ملاقات

اپنے رابطوں کے دائرہ کار میں صدر ایردوان  نےترکش ہاوس  میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا خیر مقدم کیا

2039719
صدر رجب طیب ایردوان کی نیو یورک میں عالمی رہنماوں سے ملاقات
erdoğan meloni.jpg

صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کرنے والے وفود کے سربراہان اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی ہے۔

اپنے رابطوں کے دائرہ کار میں صدر ایردوان  نےترکش ہاوس  میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا خیر مقدم کیا۔

صدر کے اطلاعاتی  ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات اور اسرائیل فلسطین تنازع کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت کے علاوہ  بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر  صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اسرائیل کے ساتھ توانائی، ٹیکنالوجی، اختراعات، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکورٹی کے شعبوں میں مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ  خطے میں  امن قائم ہوسکے۔

صدر ایردوان نے قبولیت کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان دیتے ہوئےکہا ہے کہ ہم نے 78 ویں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے رابطوں کے دائرہ کار میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ ہماری مشاورت ہمارے ملک اور خطے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو ہو گی۔

صدر ایردوان نے نیویارک میں اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا بھی خیر مقدم کیا۔

صدر کے اطلاعاتی  ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں  دو طرفہ  تعلقات، ترکیہ کی یورپی یونین کی رکنیت کے عمل، علاقائی مسائل، روس یوکرین جنگ کے دوران، بحیرہ اسود گرین کوریڈور اقدام کے مستقبل ، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے اقتصادی اور تجارتی مشترکہ کمیٹی اور بزنس فورم کے اجلاس جلد از جلد منعقد کیے جائیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر اپنے بیان میں صدر ایردوان نےاس ملاقات  کو  ترکیہ اور اٹلی کے تعلقات کے لیے فائدہ مند ثابت ہونے اورمختلف شعبوں میں تعاون کا باعث بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔



متعللقہ خبریں