نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن نےمنیج میں دہشت گرد عمان دریوش کو غیر فعال کردیا

درویش ، دہشت گرد جس نے فرات ڈھال اور شاخِ زیتون  آپریشن کے علاقوں میں خدمات انجام دینے والے سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں کی ہدایات دی تھیں، MİT نے اس کا تعقاب جاری رکھا ہوا تھا

2039242
نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن نےمنیج میں دہشت گرد عمان دریوش کو غیر فعال کردیا

نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MİT) نے دہشت گرد تنظیم YPG کے نام نہاد منبج کے ذمہ دار   دہشت گرد عمان درویش کو  غیر فعال   کردیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، MİT نے اس بات کا تعین کیا کہ دہشت گرد عمان درویش، جس نے 1998 میں دہشت گرد تنظیم PKK میں شمولیت اختیار کی تھی، ترکیہ میں میٹروپولیٹن شہروں  میں کارروائیاں کرنے کے لیے قائم کردہ نام نہاد یونٹ کے ذمہ دار افراد میں سے ایک تھا اور اس نے تمام منصوبوں کی پلاننگ کی تھی۔  

درویش ، دہشت گرد جس نے فرات ڈھال اور شاخِ زیتون  آپریشن کے علاقوں میں خدمات انجام دینے والے سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں کی ہدایات دی تھیں، MİT نے اس کا تعقاب جاری رکھا ہوا تھا۔

شام کے منبج علاقے میں  موجود  پائے جانے پر  دہشت گرد درویش کے خلاف  کو MİT کی جانب سے شروع کردہ آپریشن کے نتیجے میں اپنے محافظوں  سمیت ہلاک کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں