صدر ایردوان کا یہدویوں کے تہوارروش ہشانہ پر مبارکباد کا پیغام

عبرانی کیلنڈر  میں  نئے سال کی علامت سمجھے والے اس تہوار پر   یہودی شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ مختلف مذہبی عقائد، محبت اور رواداری وہ عناصر ہیں جو ہمارے معاشرے کو تقویت بخشتے ہیں

2038052
صدر ایردوان کا یہدویوں کے تہوارروش ہشانہ پر مبارکباد کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے یہدویوں کے تہوار   روش ہشانہ پر انہیں  مبارکباد  پیش کی ہے۔

ایردوان نے تہوار روش ہشانہ موقع پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے ۔

عبرانی کیلنڈر  میں  نئے سال کی علامت سمجھے والے اس تہوار پر   یہودی شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ مختلف مذہبی عقائد، محبت اور رواداری وہ عناصر ہیں جو ہمارے معاشرے کو تقویت بخشتے ہیں۔ خاص دن جو ہمارے شہریوں کو اپنی ثقافت اور روایات کو آزادانہ طور پر جینے کے قابل بناتے ہیں وہ ہماری سماجی زندگی میں رنگ بھرتے ہیں اور ہماری تاریخی دوستی اور یکجہتی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم   ان خیالات کے ساتھ، ہم تہوار   روش ہشانہ منا رہے ہیں ، خاص طور پر ہمارے یہودی شہریوں کے لیے، مجھے امید ہے کہ یہ  تہوار تمام یہودیوں کے لیے صحت، امن اور بھلائی کا پیغام لائے گا۔



متعللقہ خبریں