ہم، نقل مکانی کے مسائل پر قابو پا  لیں گے: ایردوان

ہم، سرحدی سکیورٹی اور اندرونِ ملک کنٹرول سسٹم  کو سخت کر کے غیر قانونی نقل مکانی کے مسائل پر قابو پا  لیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

2037520
ہم، نقل مکانی کے مسائل پر قابو پا  لیں گے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم سرحدی سکیورٹی اور اندرونِ ملک کنٹرول سسٹم کو موئثر بنا کر غیر قانونی نقل مکانی کے مسائل پر قابو پا لیں گے۔

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ کے صدارتی سوشل کمپلیکس میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ "ہم، انسانی وجوہات کی بنا پر ترکیہ میں قبول کئے گئے، پناہ گزینوں کی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی  کے لئے  بھر پور کوششیں کر رہے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" ہم اپنی سرحدی سکیورٹی اور اندرونِ ملک کنٹرول سسٹم  کو سخت کر کے غیر قانونی نقل مکانی کے مسائل پر قابو پا  لیں گے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "اس وقت تک اپنے وطن واپس جانے والوں کی تعداد 6 لاکھ کے قریب ہے اور مجھے یقین ہے کہ قطر کے تعاون سے ہم نے جو رہائشی منصوبہ شروع کیا ہے اس کی تکمیل کے ساتھ ساتھ واپس جانے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا۔  جیسے تاریخ بھر میں ہم اپنے باضمیر  روّیے کے ساتھ مثال بنتے رہے ہیں اسی طرح پناہ گزینوں کی واپسی کے معاملے میں بھی مثالی روّیہ اختیار کریں گے"۔



متعللقہ خبریں