ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان قزاقستان کے دورے پر

قزاقستان میں اپنی مصروفیات کے دوران وزیر خارجہ فیدان نے سب سے پہلے وزیر خارجہ نورتیلو کے ساتھ ملاقات کی

2035648
ترکیہ: وزیر خارجہ خاقان فیدان قزاقستان کے دورے پر

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان قزاقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مرات نورتیلو کی دعوت پر قزاقستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

قزاقستان میں اپنی مصروفیات کے دوران فیدان نے سب سے پہلے نورتیلو کے ساتھ ملاقات کی۔

فیدان۔نورتیلو مذاکرات کے بعد بین الوفود مذاکرات ہوں گے اور بعد ازاں دونوں وزراء مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

توقع ہے کہ وزیر خارجہ خاقان فیدان قزاقستان کے صدر قاسم جومیرت توکاییف کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں ترکیہ۔قزاقستان تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں