وزیر تجارت کی یورپی یونین کے توسیعی کمشنر سے ملاقات

یورپی یونین  کی جانب سے ترک کاروباری افراد کے لیے ویزےکے عمل کو سہل بنانے کے لیے  ٹھوس پروگرام  کا آغاز خوش آئند ہے

2033919
وزیر تجارت کی یورپی یونین کے توسیعی کمشنر سے ملاقات

وزیر تجارت عمر بولات نے دارالحکومت انقرہ میں یورپی یونین کے توسیعی کمشنر ورہیلی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد بولات نے اپنے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس موضوع پر ایک بیان دیا اور کہا کہ انہوں نے اور ورہیلی نے اپنے اس عزم کی تصدیق کی ہے کہ ترکی اور یورپی یونین کا مثبت ایجنڈا جاری ہے۔

بولات نے کہا کہ یورپی یونین  کی جانب سے ترک کاروباری افراد کے لیے ویزےکے عمل کو سہل بنانے کے لیے  ٹھوس پروگرام  کا آغاز خوش آئند ہے:

"ملاقات میں، ہم نے بحث کے اپنے مشترکہ موضوعات، یورپی یونین کے ساتھ اپنے مشترکہ منصوبوں، خاص طور پر گرین ٹرانسفارمیشن، اور کسٹمز یونین کے اپ ڈیٹ کرنے کے عمل پر بات چیت شروع کرنے کے لیے ان شعبوں میں یورپی یونین کے ساتھ فنانسنگ میں ہمارے تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اکتوبر میں تجارتی ورکنگ گروپ کے اجلاسوں میں تکنیکی سطح پر کام شروع ہو جائے گا۔  ہم ترکیہ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو باہمی اقدامات کے ساتھ بہت زیادہ بلندیوں تک لے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں