یونانی وزیر خارجہ کا دورہ ترکیہ، اہم امور پر تبادلہ خیال کا امکان

یونانی وزیر خارجہ یورگوس یراپیتریتیس نے کہا ہے کہ  صدر ایردوان اور یونانی وزیراعظم کریاکوس میچوتاکیس  کے درمیان نیو یارک میں ملاقات کےلیے راہ ہموار کی جا رہی ہے

2033172
یونانی وزیر خارجہ کا دورہ ترکیہ، اہم امور پر تبادلہ خیال کا امکان

 وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ملاقات کےلیے آج ترکیہ آنے والے یونانی وزیر خارجہ یورگوس یراپیتریتیس نے کہا ہے کہ  صدر ایردوان اور یونانی وزیراعظم کریاکوس میچوتاکیس  کے درمیان نیو یارک میں ملاقات کےلیے راہ ہموار کی جا رہی ہے ۔

 دورہ ترکیہ سے قبل ایک بیان میں  یرا پیتریتیس نے کہا کہ  صدر ایردوان اور یونانی وزیراعظم نے  ویلنیئس میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات کی تھی جس میں  دونوں ملکوں  کے  درمیان مفاہمت  اور مکالمت کی اہمیت پر زور دیا گیا تھا۔

 یونانی وزیر خارجہ نے  مزید کہا کہ  دورہ ترکیہ کے دوران میں اپنے ہم منصب کے ساتھ نیو یارک میں منعقد ہونے والے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے سلسلے میں دونوں سربراہوں کے درمیان ملاقات کی راہ ہموار کرنے سمیت  سات سال بعد  دسمبر میں تھیسالونیکی میں  اسٹریٹیجک  تعاون کونسل اجلاس  کے انعقاد  کی تیاریوں پر مشاورت کروں گا۔

 

 



متعللقہ خبریں