ہم، اپنے شہریوں کو پائیدار رہائشی مکانات کی فراہمی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں: ایردوان

ہم زلزلے سے متاثرہ شہروں کی تعمیرِ نو کے بارے میں پُرعزم ہیں اور اپنے شہریوں کو پائیدار رہائشی مکانات کی فراہمی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

2032334
ہم، اپنے شہریوں کو پائیدار رہائشی مکانات کی فراہمی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ 6 فروری کے زلزلے سے متاثرہ ضلعے حطائے میں کُل 40 ہزار 400عمارتوں کی تعمیر جاری ہے۔

صدر ایردوان نے حطائے  شہری تجدید  منصوبے کی سنگ بنیاد تقریب میں ویڈیو کانفرنس شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم زلزلے سے مسمار شہروں کی تعمیرِ نو کے بارے میں پُر عزم ہیں اور اپنے شہریوں کو پائیدار رہائشی مکانات کی فراہمی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کچھ دیر قبل قہرمان ماراش اور ادیامان  کے اضلاع میں ہزاروں پائیدار مکانات کا سنگِ بنیاد رکھنے کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ ضلع حطائے میں 2 لاکھ 54 ہزار 195 مکانات کو زلزلے سے نقصان پہنچا ہے۔ اس وقت ضلع حطائے میں 32 ہزار 600 مکانات، 7 ہزار 800 دیہی مکانات اور  ڈپووں سمیت کُل 40 ہزار 400 عمارتوں کی تعمیر جاری ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "آج ہم ان عمارتوں میں مزید عمارتوں کا اضافہ کر رہے ہیں۔ آج ہم کُل 5 ہزار نئی عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں۔ اس منصوبے کے ساتھ آج ہم حطائے شہری مرکز کی تعمیر کے لئے کھدائی شروع کر رہے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ حطائے ایئر پورٹ منصوبہ بھی مکمل ہو گیا ہے اور جلد ہی ہم منصوبے کی تعمیر شروع کر دیں گے۔



متعللقہ خبریں