ترکیہ کی پاکستان میں دہشت گرد حملے پر شدید مذمت

بطور ترکیہ ہم برادر ملک پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اس کے شانہ بشانہ ہونے کا اعادہ کرتے ہیں

2032155
ترکیہ کی پاکستان میں دہشت گرد حملے پر شدید مذمت

ترکیہ  نے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ  کے  شہر بنوں میں خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ "خیبر پختون خواہ  کے شہر بنوں کے  علاقے جانی خیل میں ایک فوجی قافلے  کے گزر کے وقت  کیے گئے خود کش حملے میں 9 فوجیوں کی شہادت اور 5 کے زخمی ہونے کی  افسوسناک  اطلاع نے ہمیں دلی صدمہ پہنچایا ہے۔"

اس حملے کی شدید مذمت کیے جانے کی وضاحت کرنے والے اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ "بطور ترکیہ ہم برادر ملک پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں اس کے شانہ بشانہ ہونے کا اعادہ کرتے ہیں۔  شہیدوں کی مغفرت  کے دعا گو ہیں اور ان کے لواحقین، دوستوں اور برادر پاکستانی عوام اور حکومت  سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی فی الفور شفایابی کے دعاگو ہیں۔"

 

 



متعللقہ خبریں