ترک پکوان  چلبِر ہسپانوی اخبار میں

روزنامہ  "20 منٹوس" کے گیسٹرونومی کالم میں، "کیا آپ نے کبھی چلبِر  آزمایا ہے؟ ایک روایتی اور صحت بخش ترک ڈش جسے آپ 20 منٹ میں تیار کر سکتے ہیں کے  زیر عنوان کالم کو جگہ دی گئی ہے

2030423
ترک پکوان  چلبِر ہسپانوی اخبار میں

عثمانی کھانوں  میں سے موجود دور تک بے حد مقبول ترک پکوان  چلبِر  کو  ہسپانوی اخبار میں متعارف کروایا گیا ہے۔

روزنامہ  "20 منٹوس" کے گیسٹرونومی کالم میں، "کیا آپ نے کبھی چلبِر  آزمایا ہے؟ ایک روایتی اور صحت بخش ترک ڈش جسے آپ 20 منٹ میں تیار کر سکتے ہیں کے  زیر عنوان کالم کو جگہ دی گئی ہے۔

مضمون میں  کہا گیا ہے کہ اسپین میں پائیلا اور ٹارٹیلا نام کے پکوان بڑے مشہور ہیں  لیکن یہاں غیر ملکی کھانوں کو بھی بڑی پذیرائی دی جاتی ہے۔

مضمون  میں کہا گیا ہے  کہ  اگر آپ صحت مند کھانے اور مسالہ دار کھانے دونوں پسند کرتے ہیں، تو یہ پکوان آپ کے لیے بہترین ہے، یہ پکوان جس میں مختلف اقسام کے مصالحہ جات   کو جگہ دی گئی ہے  بہت ہی لذیز ہے۔

اکار نے لکھا ہے کہ  چلبِر  کھآنا ترکیہ میں بے حد مقبول ہے   اور ترکیہ کی  عام ڈش ہے اور اسے بیرون ملک "ترک ایگ (انڈہ ) " کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اخبار نے لکھا ہے کہ  بھرپور دہی کی چٹنی، کچھ لال مرچ اور اُبلے ہوئے انڈے سے بنی  ہوئی اس ڈش کی لذت سے ضرور لفط اندوز ہوا جائے۔

اسپین میں ترکیہ کے زیادہ تر کھانوں میں  دونر کباب، ٹرکش ڈیلائٹ  اور بکلاوا   مشہور ہے ۔

 



متعللقہ خبریں