خوشحال، باوقار، مضبوط اور پرامن ترکیہ کی تعمیر کا وعدہ پورا کریں گے: صدر ایردوان

ایردوان نےان خیالات کا اظہار   دارالحکومت انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی 22 ویں سالگرہ کے پروگرام سے خطاب  کرتے  ہوئے کیا

2029052
خوشحال، باوقار، مضبوط اور پرامن ترکیہ کی تعمیر کا وعدہ پورا کریں گے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ مزید خوشحال، باوقار، مضبوط اور پرامن ترکیہ کی تعمیر کرکے قوم سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کریں گے۔

ایردوان نےان خیالات کا اظہار   دارالحکومت انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی 22 ویں سالگرہ کے پروگرام سے خطاب  کرتے  ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں ان کے 22 سالہ دور حکومت میں زیادہ جمہوریت، زیادہ آزادیوں اور زیادہ اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

، ایردوان نے کہا کہ ہم تعلیم، صحت، انصاف، سیکورٹی، نقل و حمل، صنعت، معیشت، زراعت، مختصراً، زندگی کے تمام شعبوں میں اپنے سامنے پیش کی گئی خدمات سے کئی گنا زیادہ فراہم کرنے میں  کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  وہ ترک صدی کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں، انہوں  نے کہا کہ  نوجوانوں سے ان کا وعدہ ہے اور انہیں پختہ یقین ہے کہ  جمہوریہ ترکیہ  (2023) کے قیام کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پرانہیں ، فرسٹ کلاس ڈیمو کریسی  ، فرسٹ کلاس  معیشت اور فرسٹ کلاس مستقبل ہی زیب  دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم اپنے دور اقتدار کے دوران ہر لحاظ سے ایک زیادہ خوشحال، محفوظ، زیادہ باوقار، مضبوط اور پرامن ترکی کی تعمیر کرکے اپنی قوم سے اپنا وعدہ پورا کریں گے۔



متعللقہ خبریں