ترکیہ: خفیہ ایجنسی کا آپریشن، PKK کا دہشت گرد اپنے مذموم ارادوں میں کامیابی سے پہلے ہی غیر فعال

ترک پولیس اور خفیہ ایجنسی کے  اہلکاروں پر قاتلانہ حملوں کے لئے تربیت یافتہ PKK کے دہشت گرد 'بکر قنا'  کو عراق میں غیر فعال کر دیا گیا

2028165
ترکیہ: خفیہ ایجنسی کا آپریشن، PKK کا دہشت گرد اپنے مذموم ارادوں میں کامیابی سے پہلے ہی غیر فعال

ترک پولیس اور خفیہ ایجنسی کے  اہلکاروں پر قاتلانہ حملوں کے لئے تیار کئے گئے اور "باور بوتان" لقب والے  PKK کے دہشت گرد 'بکر قنا'  کو عراق میں غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

بکر قنا 2019 میں عراق جا کر دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوا اور ایران اور عراق میں تخریبی کاروائیاں کرتا رہا۔

عراق کے شہر سلیمانیہ  میں اس دہشت گرد کو ترک مسلح فورسز، پولیس اور خفیہ ایجنسی MIT کے اہلکاروں پر قاتلانہ  حملوں کے لئے ٹریننگ دی گئی۔

اطلاع کے مطابق  لانگ اور شارٹ بیرل اسلحے کے ساتھ سخت تربیت سے گزارنے کے بعد  دہشت گرد بکر قنا کو ترکیہ میں داخل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔

پلان کی مخبری کے بعد ترکیہ خفیہ خبر رساں ایجنسی MIT نے آپریشن کر کے دہشت گرد کو غیر فعال کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں