ترکیہ میں پاکستان کےسابق سفیرسائرس سجاد قاضی، سیکرٹری خارجہ تعینات، وزیراعظم نےتقرری کی منظوری دے دی

ذرائع کے مطابق سائرس قاضی فارن سروس کے سینئر ترین افسر ہیں اور اس وقت اسپیشل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن ہیں، جب کہ سائرس قاضی ترکیہ میں پاکستان کےسفیر رہ چکے ہیں

2025578
ترکیہ میں پاکستان کےسابق سفیرسائرس سجاد قاضی، سیکرٹری خارجہ تعینات، وزیراعظم نےتقرری کی منظوری دے دی

  وزیراعظم نے ترکیہ میں پاکستان کے سابق سفیر   محمد سائرس سجاد قاضی کو سیکرٹری خارجہ تعینات  کردیا۔ وزیراعظم نے سائرس قاضی کی تقرری کی منظوری دے دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق سائرس قاضی فارن سروس کے سینئر ترین افسر ہیں اور اس وقت اسپیشل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن ہیں، جب کہ سائرس قاضی ترکیہ میں پاکستان کےسفیر رہ چکے ہیں۔

محمد سائرس سجاد قاضی   کون ہیں؟

محمد سائرس سجاد قاضی  گزشتہ پانچ سال سے  ترکیہ میں سفیر پاکستان  کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دینے کے بعد وقت اسپیشل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن  کے طور پر  خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ وہ  اس سے پہلےجنیوا،  نیو دہلی  اور واشنگٹن میں  ایک اچھے سفارتکارکے طور پر اور پھر ہنگری میں سفیر ِ پاکستان کے طور پر  اپنے فرائض ادا کرچکے ہیں  لیکن   اس سے پہلے وہ پرائم منسٹر ہاوس بھی دو سال تک اعلیٰ عہدے پر  فائض رہے ہیں۔ میرے ذاتی خیال  کے مطابق سائرس قاضی پاکستان  کے دیگر سفیروں سے اس لحاظ سے بالکل مختلف ہیں کہ  یہ بڑے دھیمے   اور  نرم مزاج کے مالک   اور  بڑے  ملنسار  انسان ہونے کے ساتھ  ساتھ  بڑے  Down to earthہیں ۔ ان میں تکبر ، گھمنڈ یا غرور  نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے ترکیہ میں قیام کے دوران سب کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ مراسم قائم کیے رکھے، پاکستان اور ترکیہ  دونوں کےدرمیان تجارتی،  ثقافتی،سیاسی، تعلیمی اور سماجی  تعلقات کو فروغ دینے  میں نمایاں کردار ادا کیا اور اپنے گھر اور سفارتخانے کے دروازےہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے کھلے رکھے۔

 کمیونٹی کے مسائل سے آگاہی  اور ان کے حل کے لیے  ہر ماہ باقاعدگی سے کچہری کا انعقاد کرتے رہے۔ راقم کے سفیر پاکستان کے ساتھ ہمیشہ ہی بڑے گہرے اور قریبی مراسم رہے ہیں ۔

ان کے پانچ سالہ دور کو ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی جدو جہد اور محنت کی وجہ سےسنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ ان کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی بھر پور کوشش کی گئی اور دونوں ممالک کے درمیان  کئی ایک سمجھوتے بھی طے کیے گئے ان  ہی کے دور میں ترکیہ میں بڑی تعداد میں پاکستانی طلبا کی اسکالرشپ دی جانے لگی کیونکہ اس سے قبل پاکستان سے ترکیہ  آنے والے طلبا کی تعداد محدود تھی  جو وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہے  اور سفیر پاکستان ہی کی کوششوں سے  ترکیہ کی مختلف  پر ائیویٹ  کمپنیوں  میں  انٹرنشپ  بھی دی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں ترکیہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں پاکستانی  اساتذہ بھی شعبہ تدریس سے منسلک ہو کر پاکستان کا نام روشن کرنے میں مصرف ہیں۔  سفیر پاکستان کے دور میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور موجود وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کا  کامیاب دورہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سمجھوتے طے کروانے میں سفیر پاکستان نےبڑا اہم کردار ادا کیا۔  پاکستان کے دونوں وزرائے اعظم کے دورے سے قبل  جب صدر ایردوان نے پاکستان کے دورے کے دوران پارلیمنٹ سے خطاب  اور مختلف شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں اور حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان  ترجیحاتی تجارتی  سمجھوتے  پر دستخط میں سفیر پاکستان کے رول کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ آپ نے اپنے قیام ترکیہ میں  جو امور سر انجام دیے ہیں ان کوکبھی  بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، خاص طور پر آپ نے مشکل حالات میں جس طریقے سے ترکوں کے دلوں میں  پاکستان سے محبت کا جو چراغ روشن کیا اسے بھلا کون فراموش  کر سکتا ہے؟  ہمیں پختہ یقین ہے کہ آپ پاکستان کے نئے سکرٹری خارجہ  کے طور پر بھی  ترکوں کی محبت کو اپنے دل میں محسوس کرتے رہیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے  میں بڑا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ہم ترکیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے طور پر ان کی کامیابیوں  کی تمنا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اپنا پہلا سرکاری دورہ ترکیہ ہی سے کرتے ہوئے ترکیہ سے اپنی محبت کا بھر پور مظاہرہ کریں  گے۔



متعللقہ خبریں