نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کا شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی

سیکورٹی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق دہشت گرد بردال یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی تعلیم کے دوران علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK-HPG کے رکن کے طور پر کام   کرتا رہا ہے

2025264
نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کا شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی

نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MIT) نے شمالی عراق کے گارہ کے علاقے میں آپریشن میں  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK کے نام نہاد پریس اور آرکائیوکے امور کے انچارج سدار  سرحد جس کا کوڈ نام جلال  بردال ہے کو غیر فعال کردیا ہے۔

سیکورٹی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق دہشت گرد بردال یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی تعلیم کے دوران علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK-HPG کے رکن کے طور پر کام   کرتا رہا ہے۔

بردال، جو شمالی عراق کے زاپ اورحقورق  علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف بہت سی کارروائیوں کا مرتکب ہونے اور کچھ کارروائیوں میں دوسرے دہشت گرد گروہوں کو ہدایت دیتا رہا ہے ، شمالی عراق کے شہر گارہ  میں آپریشن کے دوران غیر فعال کردیا گیا ہے۔

دہشت گرد بردال، جو تنظیم کے کچھ ارکان کو کارروائی کے لیے ترکیہ بھیجنے کی کوششوں میں مصروف تھا  گارا میں MIT کے زیر اہتمام ایک آپریشن میں دیگر  دہشت گردوں کے ہمراہ غیر فعال کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں