ترک طالبِ علم براق   قارا تاش کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ریاضی اور کمپیوٹر کے شعبے میں پہلی پوزیشن

براق   قارا تاش  جنہوں نے  ریاضی کے اولمپکس میں کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کیے ہیں  کو  برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی  میں  مقابلے کے لیے  ترکیہ کی قومی ٹیم کی  نمائندگی کررہے ہیں

2018672
ترک طالبِ علم براق   قارا تاش کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ریاضی اور کمپیوٹر کے شعبے میں پہلی پوزیشن

براق   قارا تاش  نے برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے ریاضی اور کمپیوٹر کے شعبے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

براق   قارا تاش  جنہوں نے  ریاضی کے اولمپکس میں کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کیے ہیں  کو  برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی  میں  مقابلے کے لیے  ترکیہ کی قومی ٹیم کی  نمائندگی کررہے ہیں۔

اس سال ہائی اسکول سے گریجویشن کرنے والے قارا تاش  نے  نے اپنے دوست کی تجویز پر شرکت  کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی کے امتحان میں ریاضی اور کمپیوٹر میں 93 پوائنٹس حاصل کیے ہیں ۔

براق   قارا تاش  کو سب سے پہلے  اس شعبے میں پوری  اسکالرشپ دی گئی ہے۔

براق   قارا تاش   نے کہا کہ ریاضی کے اولمپیاڈ نے انہیں خود کو بہتر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ وہ ایک محنتی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے لیے وقت نکالنا بھی جانتے ہیں انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے مقابلے کے بارے میں کہا کہ اس مقابلے کے لیے  تحریری اور زبانی امتحانات ہوئے  اور  دنیا بھر سے 66 افراد کو ریاضی-کمپیوٹر کے شعبے میں داخلہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  امتحانات کا 100 پوائنٹس کے ساتھ  جائزہ لیا گیا اور انہوں نے اس مقابلے  میں  93 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور یونویرسٹی میں  سو فیصد  اسکالرشپ کے ساتھ داخلے کا حق بھی حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے  مجموعی اوسط 72  کی ضرورت ہوتی ہے۔

اپنے اہداف کے بارے میں بات کرتے ہوئے، قاراتاش  نے کہا کہ وہ DNA اسٹڈیز اور کینسر کے خلاف جنگ پر مصنوعی ذہانت کے اثرات پر کام کرنا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا سب سے بڑا مقصد ماسٹر ڈگری مکمل کرنے کے بعد ترکیہ واپس آنا اور یہاں خدمت کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں