ترکیہ کی طرف سے، پاکستان میں، بم حملے کی مذّمت

ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں دوست اور برادر ملک پاکستان کا ساتھ دینا جاری رکھے گا: ترکیہ وزارت خارجہ

2017993
ترکیہ کی طرف سے، پاکستان میں، بم حملے کی مذّمت

ترکیہ نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں، کولیشن حکومت کی اتحادی   پارٹی جمیعت  علماء اسلام 'جے یو آئی۔ ایف' کے جلسے پر بم حملے کی مذّمت کی ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "دوست اور برادر ملک پاکستان کے شمال مغرب میں سیاسی جلسے کے دوران بم حملے اور نتیجتاً کثیر تعداد میں جانی نقصان پر ہمیں سخت افسوس ہے۔ ہم اس دہشت گردانہ حملے کی شدت سے مذّمت کرتے اور حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں، پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں دوست اور برادر ملک پاکستان کا ساتھ دینا جاری رکھے گا"۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں کل حکومت کی اتحادی پارٹی جے یوآئی ۔ایف  کے جلسے پر بم حملے میں 40 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس ڈائریکٹر  اختر حیات  نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ حملہ خود  کش بم حملہ تھا۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

افغانستان کی طالبان حکومت  کی طرف سے بھی حملے کی مذّمت کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں