آیا صوفیہ  مسجدِ کبیر کو دوبارہ کھولنے کی تیسری سالگرہ

آیا صوفیہ  مسجدِ کبیر کو دوبارہ کھولنے  کی سالگرہ کے موقع پر محکمہ  مذہبی امور کےسربراہ  علی ایرباش کی قیادت میں صبح کی نماز میں، مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ استنبول کے گورنر داود  گل نے بھی نماز  ادا کی

2015119
آیا صوفیہ  مسجدِ کبیر کو دوبارہ  کھولنے کی تیسری سالگرہ

سلطنت عثمانیہ کے 7ویں سلطان، فتح سلطان مہمت  کی جانب سے  استنبول کی فتح کے بعد پہلی نماز جمعہ  کی ادائیگی  اور فتح کی علامت آیا صوفیہ  مسجدِ کبیر کو دوبارہ کھولے ہوئے تین سال گزر چکے ہیں۔

آیا صوفیہ  مسجدِ کبیر کو دوبارہ کھولنے  کی سالگرہ کے موقع پر محکمہ  مذہبی امور کےسربراہ  علی ایرباش کی قیادت میں صبح کی نماز میں، مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ استنبول کے گورنر داود  گل نے بھی نماز  ادا کی۔

ایرباش نے دعا کروانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس کرنے سے انہیں بڑی خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین سال قبل 24 جولائی 2020 کو 86 سال کی دیرینہ خواہش کا خاتمہ ہوا۔ ہمارے صدر (رجب طیب ایردوان ) کے فیصلے کے ساتھ ہی آیا صوفیہ  مسجدِ کبیر کو دوبارہ عبادت کے لیے کھول دیا گیا۔ تین سال گزر چکے ہیں، تین سالوں میں کی گئی تحقیق کے مطابق 21 ملین افراد نے آیا صوفی کی زیارت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ان کی خواہش ہے کہ قیامت تک لاکھوں لوگ آیا صوفیہ  میں عبادت  کریں۔



متعللقہ خبریں