ترکیہ اور مصر نے دو طرفہ شکل میں سفیر متعین کر دیئے

ترکیہ اور مصر نے دو طرفہ شکل میں اپنے سفیر کی تعیناتی کر دی ہے

2014876
ترکیہ اور مصر نے دو طرفہ شکل میں سفیر متعین کر دیئے

ترکیہ اور مصر نے دو طرفہ شکل میں اپنے سفیروں کی تعیناتی کر دی ہے۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی  نے مصر کے انقرہ سفارت خانے کے لئے عمر و الحمامی کو متعین کیا ہے۔

تعیناتی سے متعلق فیصلہ صدر سیسی کے دستخطوں کے ساتھ سرکاری گزٹ میں شائع ہو گیا ہے۔

عمرو الحمامی ، دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کو سفارت خانوں کی سطح پر لائے جانے سے قبل انقرہ میں بحیثیت چارج ڈی افیئر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے دستخطوں سے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے فیصلے کے ساتھ صالح موتلو  شن  قاہرہ کے لئے ترکیہ کے سفیر متعین ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں