یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ترکیہ اور یورپی یونین کے تعلقات کا جائزہ لیا جائیگا

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ترکیہ کے ساتھ تعلقات کے ساتھ ساتھ کئی ایجنڈا آئٹمز پر بھی بات کی جائے گی

2012983
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ترکیہ اور یورپی یونین کے تعلقات کا جائزہ لیا جائیگا

یورپی یونین کے  ممالک کے وزرائے خارجہ 20 جولائی کو اپنے اجلاس میں ترکیہ اور یورپی یونین کے تعلقات کا جائزہ لیں گے۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ترکیہ کے ساتھ تعلقات کے ساتھ ساتھ کئی ایجنڈا آئٹمز پر بھی بات کی جائے گی۔

یورپی یونین کے ایک سینئر اہلکار نے جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا ہے نے  کہا ہے کہ  ترکیہ کے ساتھ تعلقات یونین کے لیے سب سے اہم موضوعات میں سے ایک ہیں، اور اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ ترکیہ کے ساتھ حالانکہ الحاق کا عمل روک  دیے جانے کے باوجود اب بھی ایک امیدوار ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ممالک کے رہنماؤں نے یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کی پالیسی کے لیے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل سے کہا کہ وہ اپنی آخری  اجلاس  میں ترکی کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کریں، یورپی یونین کے عہدیدار نے بتایا کہ اس رپورٹ پر  جمعرات کے روز ترکیہ سے متلعق  ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

یورپی یونین کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ انہوں نے حالیہ عرصے میں ترکیہ کی خارجہ پالیسی میں کچھ تبدیلیاں دیکھی ہیں اور اس تناظر میں وہ "یورپی یونین کے حوالے سے ترکیہ کے رویے کو جانچنا چاہتے ہیں اور یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آنے والے مہینوں میں تعلقات کہاں تک پہنچ سکتے ہیں"۔

یورپی یونین کے حکام اس بات پر زور دیتے ہیں کہ وہ مواصلاتی راستے کھلے رکھنا چاہتے ہیں اور ترکیہ  جیسے اہم ملک کے ساتھ بات چیت میں رہنا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں