خلیجی ممالک سے تعلقات بڑھیں گے: جودت یلماز

نائب صدر نے بتایا کہ بتایا کہ صدر ایردوان نے خلیجی ممالک کے یہ دورے  مثبت ثمرات کا پیش خیمہ ہونگے اور امید ہے کہ ان کے نتیجےمیں  مزید غیر ملکی سرمایہ ترکیہ آئے گا

2012247
خلیجی ممالک سے تعلقات بڑھیں گے: جودت یلماز

 نائب صدر جودت یلماز نے کہا ہے کہ   نئی کسٹم یونین زیادہ موثر اور جامع طریقے سے اقتصادی تعاون کو  ممکن بنائے گی ۔

 ایک نجی ٹی وی چینل پر حالات حاضرہ سے متعلق  سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یلماز نے صدر ایردوان  کے دورہ خلیج سے قبل  وزیر خزانہ مہمت شیمشیک کے ہمراہ خلیجی ممالک کے دوروں کے حوالے سے بتایا کہ ان کے نتیجے میں   سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا جن میں  توانائی سے دفاعی صنعت، سیاحتی منصوبوں سے لے کر دیگر اہم شعبے شامل ہونگے۔

نائب صدر نے بتایا کہ بتایا کہ صدر ایردوان نے خلیجی ممالک کے یہ دورے  مثبت ثمرات کا پیش خیمہ ہونگے اور امید ہے کہ ان کے نتیجےمیں  مزید غیر ملکی سرمایہ ترکیہ آئے گا۔

جودت یلماز نے   یورپی یونین سے تعلقات کے بارے میں  بتایا کہ  کسٹم یونین میں بعض تبدیلیوں اور ویزہ حصول میں نرمی جیسے موضوعات پر  توجہ دی جائے گی،اس وقت صرف صنعتی شعبہ کسٹم یونین میں شامل ہے جن میں خدمات عامہ، اور دیگر سرکاری شعبے بھی  داخل کیے جائیں گے جو کہ طرفین کے لیے مفید ہوگا۔

نائب صدر نے مزید کہا کہ  ترکیہ دائما سرمایہ کاروں کے لیے جنت ملک رہا ہے  کیونکہ ترکیہ وعدوں کی پاسداری اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں