قوم نے حکومت کا تختہ الٹنے والوں کا تختہ الٹ دیا : آلتون

فخر الدین  آلتونے 15 جولائی کے جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن کے موقع پر منعقدہ TRT Haber پر "15 جولائی کے خصوصی انٹرویو" پروگرام میں شرکت کی

2011640
قوم  نے حکومت کا تختہ الٹنے والوں کا تختہ الٹ دیا : آلتون

صدر کے اطلاعاتی امور کے ڈائیریکٹر  فخر الدین  آلتون نے کہا کہ 15 جولائی کو قوم نے ان لوگوں کا تختہ الٹ دیا جو  حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے تھے۔

فخر الدین  آلتون نے 15 جولائی کے جمہوریت  و قومی یکجتی  کے دن کے موقع پر منعقدہ TRT Haber پر "15 جولائی کے خصوصی انٹرویو" پروگرام میں شرکت کی۔

فخر الدین  آلتون نے 15 جولائی کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اٹھائے گئے اقدامات کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

انہوں نے کہا کہ اس سات سال کے عرصے میں، ہم نے ایک طرف سے دیکھا ہے کہ اس غدار دہشت گرد تنظیم کا ریاست اور ہمارے اداروں سے صفایا کر دیا گیا ہے، ہماری ریاست بہت مضبوط ہے، ہمارے ادارے بہت مضبوط ہیں۔ اب، ترکیہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ بہت مضبوط ہے، بہت زیادہ مؤثر، کم لاگت کے ساتھ اور زیادہ نتائج کے ساتھحاصل کیےجا رہے ہیں۔

فخر الدین  آلتون نے کہا کہ اس دن، بین الاقوامی میدان میں حکمرانوں نے ایک غدار دہشت گرد تنظیم کو ترکیہ میں انتظامیہ کی تبدیلی کے لیے استعمال کیا جبکہ ترک قوم نے اپنے لیڈر کے ساتھ مل کر ان کو ناکام بنادیا ۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے 15 جولائی کو ایک عظیم عزم کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جمہوریت کی تاریخ میں  ترکیہ کی طرح جمہوریت  کے تحفظ کے لیے کیےجانے والے  کوشش اور اس کے خلاف  مزاحمت کا مظاہرے کی کوئی مظال نہیں ملتی ہے۔ اس ملک کی ایک حقیقی تاریخ ہے، حقیقی ہیرو اس حقیقی تاریخ کے بانی عناصر ہیں، اور اس لحاظ سے یہ ملک ایک خاص مقام رکھتا ہے۔

انہوں نے  کہا  کہ 15 جولائی کو شہید ہونے والے، سابق فوجی اور اس رات چوکوں پر پہرہ دینے والے اور سرخوں پر جمہوریت کی خاطر نکلنے والے  ترک صدی کے ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا ترک صدی ایک آزاد، مکمل خودمختار ترکیہ، ایک مضبوط اور زیادہ خوشحال ترکیہ کا نام ہے۔ ترک صدی ایک وژن پروجیکٹ ہے۔ ترک  صدی کے ابھرنے کے پیچھے حقیقی ہیرو ہیں۔ جب ہم دیکھتے ہیں کہ وہ کون ہیں؟ ماضی قریب میں 15 جولائی کی ناکام   بغاوت کی کوشش، جسے ہمارے  ان ہیروز  نے ناکام بنادیا ۔



متعللقہ خبریں