15 جولائی جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن کے موقع پر ترک رہنماوں کے پیغامات

فیدان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ہماری عظیم قوم نے ہمارے صدر کی قیادت میں 15 جولائی کو بین الاقوامی سامراج کی سازشوں  کے  ذریعے ترکیہ پر قبضہ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا کر ترک صدی کے دروازے کھول دیے

2011662
15 جولائی جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن کے موقع پر ترک رہنماوں کے پیغامات

وزیر خارجہ  حقان  فیدان نے 15 جولائی جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

فیدان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ہماری عظیم قوم نے ہمارے صدر کی قیادت میں 15 جولائی کو بین الاقوامی سامراج کی سازشوں  کے  ذریعے ترکیہ پر قبضہ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا کر ترک صدی کے دروازے کھول دیے۔ میں اپنے شہداء کو رحمت کے ساتھ یاد کرتا ہوں۔ ترک عوام  نے  بلا خوف و خطر  فیتو تنظیم کی  بغاوت کو ناکام بنادیا۔ میں جمہوریت کے اپنے بہادر تجربہ کاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور قومی اتحاد کے  دن پر مبارک پیش کرتا ہوں۔

وزیر قومی دفاع یشار گیولر  نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ہم اپنے ان شہداء کو رحمت کے ساتھ یاد کرتے ہیں جنہوں نے 15 جولائی کی رات غداروں کے خلاف ڈٹ کر اپنے وطن، پرچم اور حرمت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ میں اپنے ان ہیروز کے لیے احترام اور شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو اس مقصد کے لیے تجربہ کار بن گئے اور ہمارے پیارے شہریوں کے لیے جنہوں نے 15 جولائی  کی داستان تحریر کی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ علی  یرلی قایا نے 15 جولائی کے یوم جمہوریت اور قومی اتحاد کی 7ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 15 جولائی کی 7 ویں برسی پر، ہمارے ملک کے کونے کونے میں، ہم اپنے شہداء، سابق فوجیوں، جو ترکی کی صدی کے ہیرو ہیں کو دل  کی گہرائیوں سے یاد کرتے ہیں اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہمارے صدر، جناب رجب طیب ایردوان  نے برملا کہا تحا کہ  "آپ کامیاب نہیں ہو سکتے! آپ ہماری قوم کو تقسیم نہیں کریں گے! آپ ہمارا  پرچم  کو سر نگوں نہیں کرسکتے۔ کوئی بھی ہمارے وطن کو ٹکڑے ٹکڑے  نہیں کرسکتا۔ ! آپ ہماری ریاست کو تباہ نہیں کریں گے! آپ ہماری دعاؤں کو خاموش نہیں کر پائیں گے۔



متعللقہ خبریں