سویڈن ترکیہ کے ساتھ مل کر دپہشت گردی کے خاتمے کے خلاف جنگ جاری رکھے گا: پال جونسن

انہوں نے کہا کہ ہم سویڈن میں دہشت گرد تنظیم PKK کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اپنے اوپر عائد ہونے والی زمہ داریوں کو پورا کریں گے

2011152
سویڈن ترکیہ کے ساتھ مل کر دپہشت گردی کے خاتمے کے خلاف جنگ جاری رکھے گا:  پال جونسن

سویڈن کے وزیر دفاع پال جونسن نے کہا کہ ان کا ملک ترکیہ کے ساتھ مل کر بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سویڈن میں دہشت گرد تنظیم PKK کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اپنے اوپر عائد ہونے والی زمہ داریوں کو پورا کریں گے۔

انہوں  نے  لیتھوانیا میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس میں ترکیہ، سویڈن اور نیٹو کے درمیان مفاہمت اور سویڈن کے نیٹو الحاق پروٹوکول کو ترکیہ کی قومی اسمبلی کے سپرد کیے جانے   سے متعلق  ترکیہ  سے متعلق اپنا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا  کہ ہم بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف ترکیہ کے ساتھ مل جنگ جاری رکھیں گے۔ ہم سویڈن میں دہشت گرد تنظیم PKK کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اپنے اوپر عائد ہونے والی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔ یہ ہماری سلامتی اور ترکیہ کی سلامتی دونوں کے لیے اہم ہے۔

انہوں  نے ولنیئس میں ہونے والے اجلاس  میں ترکیہ کے ساتھ ہونے والی مفاہمت کے نتیجے  کے طور پر  سویڈن YPG/PYD اور FETO کو دہشت گرد تنظیموں کے طور پر دیکھتا ہے؟ سے متعلق سوال کا جواب دیتے  ہوئے کہا کہ کیونکہ وہ اس اجلاس میں موجود نہ تھے اس  لیہے اس کا قطعی جواب دینے کے قابل نہیں ہیں۔

جانسن نےکہا  کہ ترکیہ، سویڈن اور فن لینڈ کی طرف سے دستخط کردہ سہ فریقی یادداشت میں کن دہشت گرد گروہوں کے خلاف لڑنا ہے کا موضوع شامل  ہے۔

انہوں نے کہا کہ 28 جون 2022 کو میڈرڈ میں منعقدہ نیٹو سربراہی اجلاس میں دستخط کیے گئے یادداشت میں، "فن لینڈ اور سویڈن، مستقبل کے نیٹو اتحادیوں کے طور پر، اس کی قومی سلامتی کو لاحق تمام خطرات کے خلاف ترکیہ کی مکمل حمایت  کا اظہار کرچکے ہیں اور اس دائرہ کار میں  فن لینڈ اور سویڈن، PYD/YPG اور ترکیہ کی  ان تنظیموں کی پشت پناہی نہیں کرے گا۔  انہوں نے کہا کہ ترکیہ بھی فن لینڈ اور سویڈن کو اپنی قومی سلامتی کو لاحق تمام خطرات کے خلاف مکمل حمایت فراہم کرتا ہے۔

ولنیئس میں ترکیہ، سویڈن اور نیٹو کے درمیان سہ فریقی اجلاس کے بعد جاری کردہ تحریری بیان میں "سویڈن اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ YPG/PYD اور فیتو   کی پشت پناہی نہیں کرے گا جو  اس  سلسلے میں  سویڈن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں